گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر زیر حراست

 گھر سے خاتون کی تشدد زدہ  لاش برآمد، شوہر زیر حراست

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں گھر سے 22سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو تشدد کرنے کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ شکیلہ زوجہ وزیر کے نام سے کی گئی تاہم فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں کیا جا سکا، وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے جاں بحق ہونے والی خاتون کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں