آئی جی کی مسنگ پرسن کمیشن کو معاونت کی یقین دہانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں مسلسل پیش رفت نہ ہونے پر مسنگ پرسن کمیشن کو معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
اس معاملے پر آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کیا گیاجس پر دونوں افسران کمیشن میں پیش ہوئے ۔ کمیشن کے سربراہ نے دوران سماعت واضح الفاظ میں کہا کہ لاپتا افراد کے مقدمات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں اور متعلقہ افسران سے نہ تو مناسب جوابات موصول ہوتے ہیں اور نہ ہی مقدمات کی کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے آتی ہے ۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران جواب ہی نہیں دیتے۔