پہلوان گوٹھ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا ،لواحقین کا احتجاج

پہلوان گوٹھ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا ،لواحقین کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔

  تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب دو روز قبل نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد سید مظہر عباس اور علی وارث کی نمازِ جنازہ گولان جوہر پہلوان گوٹھ میں ادا کردی گئی۔ واقعے کے خلاف نماز جنازہ کے بعد لواحقین اور اہلِ علاقہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، نماز جنازہ میں علماء کرام، مقتولین کے عزیز و اقارب، اہلِ محلہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں سید مظہر عباس دو بچوں کے والد تھے ۔جنازے کے موقع پر علاقے میں کاروبار مکمل طور پر بند رہا اور فضا سوگوار رہی۔نمازجنازہ کے بعد لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پولیس حکام کے مطابق شام تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا تھا ۔ دوسری جانب اس واقعے کی بات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل پر دو ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں