باپ کی بچوں کیساتھ خودکشی، متوفی کے والد نے بہو کو قاتل قرار دیدیا

 باپ کی بچوں کیساتھ خودکشی، متوفی کے والد نے بہو کو قاتل قرار دیدیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے ، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے ، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔بیٹے نے بہو کو کسی غیر مرد سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔متوفی اورنگزیب کے والد نے بیٹے پر نشہ کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ تو کیا چائے بھی نہیں پیتا تھا۔ وہ اسکول ٹیچر تھا اور کبھی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں