یومِ استحصال :ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی قیادت میں خصوصی واک

یومِ استحصال :ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی قیادت میں خصوصی واک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی قیادت میں یومِ استحصال کے موقع پر خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی، اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد، تمام اسسٹنٹ اور میونسپل کمشنرز، پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھرپور شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے کہا کہ یومِ استحصال 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے ، آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف بطور احتجاج منایا جاتا ہے ۔مودی سرکار نے نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں بلکہ  کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کی بھی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں