جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری
کراچی(اے پی پی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز کے زیر انتظام معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔۔
جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع اور سب ڈویثرن میں قومی پرچم کشائی کی تقریبات سمیت مختلف اسکولوں میں بچوں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے اورریلیاں نکالیں جبکہ شجرکاری بھی کی گئی ۔ ضلع ملیر میں سب ڈویثرن بن قاسم کے علاقہ گلشن حدید میں پرچم کشائی کی گئی، کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔