کراچی کے ساتھ ہماری سیاسی قیادت مخلص ، مل کر کام کر رہے ،میئر

 کراچی کے ساتھ ہماری سیاسی قیادت مخلص ، مل کر کام کر رہے ،میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کراچی کے ساتھ میری سیاسی قیادت مخلص ہے اور۔۔

 ہم مل کر کام کررہے ہیں، حب ڈیم سے پانی کی سپلائی کے لئے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے 22.8کلو میٹر لمبی نئی کینال ہم نے بنا دی ہے جس سے کراچی کو 100ملین گیلن اضافی پانی ملے گا،اس کینال کا فائدہ مرتضیٰ وہاب، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو نہیں ہوگا بلکہ اس پانی کا فائدہ کراچی والوں کو ہوگا، ہم نے اعلان کیا تھا 78 ویں یوم آزادی کو اس کا افتتاح کرینگے ، انشاء اللہ 13 اگست کو حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح کردیا جائے گا، جو کام 45 سالوں میں نہیں ہوا وہ آج بلاول بھٹو کے نمائندے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کے فور کی آگمنٹیشن کا کام بھی ہم سندھ حکومت کی مدد سے کر رہے ہیں، کوائل جیسے ہی آئے گی عملی طور پر کام ہوتا نظر آئے گا، ہمیں اندازہ ہے ، ہم چاہتے ہیں صنعتوں میں ٹریٹ شدہ پانی استعمال ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں