مولانا بشیر فاروق ٹیم کے ہمراہ آج پشاور روانہ ہونگے

مولانا بشیر فاروق ٹیم کے ہمراہ آج پشاور روانہ ہونگے

کراچی(پ ر )سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری منگل (آج)کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پشاور روانہ ہورہے ہیں جہاں سے وہ صوبہ خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر کے۔۔۔

 سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلانی کی جانب سے شروع کی گئی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔ خیبر پختون خوا کے علاقے بونیر سمیت دیگر متاثرہ اور بے گھر افراد میں تیار کھانے کی تقسیم سے سیلانی نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ 10 ٹن خشک خوراک ،خیمے ،کپڑوں سمیت دیگر ضروری سامان بذریعہ سی ون 30 طیارہ پشاور روانہ کیا جارہا ہے ۔ان امدادی اشیاء کی تقسیم این ڈی ایم اے اور دیگر سرکاری حکام کی نگرانی میں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں