گٹکا ا،ماوا اسمگلنگ کیس میں حارث جوزف بری

گٹکا ا،ماوا اسمگلنگ کیس میں حارث جوزف بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گٹکا، ماوا اور چھالیہ اسمگلنگ کیس میں ملزم حارث جوزف کو باعزت بری کردیا۔۔۔۔

 عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان جمعہ اور قیس ملزم حارث جوزف کی گاڑی استعمال کرتے ہوئے گٹکا، ماوا اور چھالیہ اسمگل کر رہے تھے ۔ کارروائی کے دوران مرکزی ملزمان فرار ہوگئے ۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ حارث جوزف رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے اپنی گاڑی ملزمان کو کرایے پر دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں