تین گھنٹے بجلی کی فراہمی،اورنگی سیکٹر 15کے مکین بدترین اذیت کاشکار
کراچی (سٹی ڈیسک)بدترین لوڈشیڈنگ نے اورنگی سیکٹر 15کے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے ،دن کے اوقات میں صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔۔۔۔
کے الیکٹرک کے 27اگست سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق دن کے اوقات میں صبح 10:00سے رات 09:00بجے تک 11 گھنٹوں میں محض 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ باقی 8 گھنٹے مکمل بلیک آؤٹ رہتا ہے ۔10:30بجے لائٹ جو جارہی ہے وہ 12:30 بجے رات کو لائٹ آرہی ہیجس سے اسکول کے بچوں کی نیند شدید متاثر ہورہی اور پڑھائی میں بھی حرج ہورہا ہے ،اس صورت حال میں اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ،کاروبار بری طرح متاثر ہے۔