ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

 ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیز رفتار ٹریلر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹریلر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لیکراس کے ڈرائیورمعشوق علی ولد احمد کو گرفتارکر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں