ویزا فراڈ کیس:ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور

 ویزا فراڈ کیس:ملزمان کا  پانچ روزہ ریمانڈ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ویزا کا جھانسہ دے کر آن لائن فراڈ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔۔

، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار ملزمان عمران اور فیصل کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں