گٹکا ماوا فروخت کرنے والے معطل کانسٹیبل سمیت 6ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پردوران اسنیپ چیکنگ مضر صحت گٹکا /ماوا کی خرید وفروخت میں ملوث 6 ملزمان۔۔۔
حیات اللہ ولد نصیب اللہ، سراج الدین ولد جلال الدین، عبدالجیل ولد عبدالحیی، معطل پولیس کانسیٹبلثمر عباس ولد عبدالغفور، محمد خان ولد محمد حسن اور محمد یوسف ولد عبدالعلی کو گرفتارکرکر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 528کلو گرام چھالیہ، تین کاریں، ایک موٹر سائیکل،متعدد جعلی نمبرزپلیٹس، 6 موبائل فونز اور نقدی بر آمد ہوئی۔ برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے ۔پاکستا ن رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گرفتار ملزمان کو بمعہ چھالیہ اور دیگر برآمدہ شدسامان پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے ۔