الآصف اسکوائر کے قریب احتجاج سپر ہائی وے پر ٹریفک معطل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے قریب مختلف تنظیموں اور ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے سہراب گوٹھ چورنگی ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ چورنگی ختم ہونے سے راستہ مشکل اور طویل ہوگیا ہے لہٰذا چورنگی کو بحال کیا جائے یا متبادل یوٹرن بنایا جائے ۔ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کے مطابق احتجاج میں علاقائی سیاسی جماعت کے کارکنان اور ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن کے افراد بھی شریک تھے ۔