لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کی رکنیت سازی مکمل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کی منتخب عبوری کمیٹی نے کے ایم سی بلڈنگ میں منعقد ہ اپنے پہلے اجلاس میں ایسوسی ایشن کی رکنیت سازی کے عمل کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ دفتر کی تزین و آرائش ، رجسٹریشن اور آئین پر کام تیزی سے جاری رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔
لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی کی منتخب عبوری کمیٹی کے ارکان طاہر عزیز، سلیمان سعادت خان، محمد علی حفیظ ، راشد قرار، فرید عالم، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار نے رکنیت سازی کیلئے اسکرونٹی کیمٹی کے ارکان ملک آفتاب حسین ، سہیل رب خان، نظیر میمن اور سرفراز قائم خانی کی خدمات کو بھی سراہا۔کمیٹی نے واضح کیا کہ اس ایسویسی ایشن کا بنیادی مقصد بلدیاتی رپورٹرز کو آپس میں جوڑنا اور ہر طرح کے حالات میں ایک ساتھ کھڑے ہو کر آگے بڑھنا ہے ۔