عالمگیر ویلفیئرخدمتِ انسانیت کی روشن مثال، عبدالماجد یوسفانی

عالمگیر ویلفیئرخدمتِ انسانیت کی روشن مثال، عبدالماجد یوسفانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیر وفاقی ٹیکس محتسب حکومتِ پاکستان عبدالماجد یوسفانی نے کہا کہ اگر انسان خلوص نیت اور خدمتِ خلق کے جذبے سے کام کرے تو اللہ تعالیٰ خود اسباب پیدا کرتا ہے اور بڑے سے بڑے کام میں آسانیاں عطا فرماتا ہے ۔۔۔۔

 عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے دورے پر انہوں نے کہا کہ عالمگیر ویلفیئر خدمتِ انسانیت کی روشن مثال ہے ، ٹرسٹ محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔عبدالماجد یوسفانی نے ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سی ای او اسکل اسٹن افضال احمد صدیقی نے کہا کہ ان کا ٹرسٹ سے تیس سالہ تعلق ہے جو پیدائش سے لے کر زندگی کے آخری مراحل تک انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں