مرکزی مسلم لیگ کراچی نے تنظیم نو مہم کا آغازکردیا

مرکزی مسلم لیگ کراچی نے تنظیم نو مہم کا آغازکردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے شہر بھر میں تنظیم نو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔۔۔۔

اس مہم کے تحت تمام ٹاؤنز میں کارکنان اور ذمہ داران سے مشاورت کے بعد نئے چہروں کو آگے لاتے ہوئے نئی ٹاؤن باڈیز کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ ٹاؤنز کی سطح پر ورکرز کنونشنز کے دوران کمیٹیوں کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے ، جو 15 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ایک حقیقی عوامی جماعت ہے ، ہمارے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو اپنی اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ملک و ملت کی خدمت اور تعمیر کا جذبہ رکھتا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں