شہری کے گھر میں ڈکیتی کرنے والا اسی محلے کا پڑوسی نکلا

شہری کے گھر میں ڈکیتی کرنے والا اسی محلے کا پڑوسی نکلا

کراچی(آئی این پی)شہری کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا اسی محلے کا پڑوسی نکلا، ابراہیم حیدری پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان شاہد اور محمود کو الیاس گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں ہاؤس رابری کی وارداتوں میں ملوث گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ملزم شاہد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2 اکتوبر 2025 کو گھر میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی اور اپنے ہی دوست کے گھر 12 لاکھ روپے نقد رقم، 4 موبائل فونز اور ایک پستول اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے ۔واردات کے دوران ملزمان نے اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ شہری رمضان نے واقعہ کی فوری اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔واردات میں ملوث مرکزی کردار رمضان کا اپنا دوست شاہد ہی تھا جس نے اپنے گروہ کو واردات کے لیے بلایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں