ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی،سامان خاکستر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سائٹ ایریا راشدآباد کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے تین جبکہ کے ایم سی کے پانچ فائر ٹینڈرز اور ایک باوزر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے، چار گھنٹوں کی مسلسل جدو جہد کے بعد مجموعی طور پر آٹھ فائر ٹینڈرز،ایک باؤزر اور متعدد واٹر ٹینکرز کی مدد سے آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فیکٹری میں موجود کپڑا،خام مال جل کر خاکستر ہوگیا۔