ٹریفک حادثات میں دو افراد چل بسے

ٹریفک حادثات میں دو افراد چل بسے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید اور عبداللہ گوٹھ میں مختلف حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔۔

۔ عبداللہ گوٹھ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر شاہ لطیف پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 33 سالہ عالم کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب گلشن حدید میں شہباز پمپ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر اسٹیل ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی اور لاش تحویل میں لے لی۔ جاں بحق شخص کی شناخت عزیز ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں