اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی تقرری کے خلاف درخواست پر نوٹس

اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی تقرری کے خلاف درخواست پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

 درخواست گزار نواب الدین کے وکیل محمد واوڈا نے مؤقف اختیار کیا کہ فیضان عنایت کھوڑو دراصل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹس آفیسر کے طور پر تعینات ہیں تاہم انہیں ڈیپوٹیشن پر کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ وکیل کے مطابق یہ تقرری قواعد و ضوابط کے منافی ہے کیونکہ فیضان عنایت کھوڑو اس عہدے کے لیے مطلوبہ شرائط اور اہلیت پر پورا نہیں اترتے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس تقرری سے متعلقہ محکموں کے اندر سروس رولز کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری کوآپریٹوز اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے ۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 نومبر تک تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں