پورٹ قاسم اتھارٹی کا فلاحی خدمات کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

پورٹ قاسم اتھارٹی کا فلاحی خدمات کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

کراچی(سٹی ڈیسک)پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پالیسی کے تحت سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی معاونت کے لیے ساحل ویلفیئر آرگنائزیشن کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے ۔

 یہ رقم تنظیم کے جاری فلاحی کاموں اور کمیونٹی سپورٹ پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔چیک لیفٹیننٹ کمانڈر ولید نے وصول کیا، اسسٹنٹ منیجر اسد بھی موجود تھے ۔ ڈی جی ایڈمنسٹریشن پورٹ قاسم اتھارٹی محمد یحییٰ نے چیک پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کی خاطر سماجی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔تقریب میں ٹیپو سلطان شیخ اور مرزا اظہر اقبال بھی شریک تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں