باڑے کی چھت گرنے سے 16 بھینسیں ہلاک

باڑے کی چھت گرنے  سے 16 بھینسیں ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر گیارہ میں قائم باڑے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 16 بھینسیں ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئیں۔

 صدر ڈیری کیٹل فارمر ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر کے مطابق واقعہ صبح چھ بجے کے دوران پیش آیا ایک ایکڑ پر قائم بھینسوں کے باڑے کے اوپر لگا شیڈ پلر کمزور ہونے کے باعث نیچے کھڑی بھینسوں پر گر گیا ۔ باڑے کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاکر دبنے والی بھینسوں کو نکالا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا انسانی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں