لاڑکانہ:کھوکھر محلے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ملزمان فرار
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ کے کھوکھر محلے میں مسلح افراد تحصیل باقرانی کے رہائشی خادم حسین جتوئی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے ، مقتول سعودی عرب میں کام کرتا تھا جو پانچ ماہ قبل پاکستان آیا تھا۔