آبادگار بورڈ:گنا قیمت مقرر نہ کرنے ، شوگر ملوں کی بندش پرتشویش
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ آبادگار بورڈ کے اجلاس نے گنے کی قیمت مقرر نہ کرنے ، شوگر ملز چلانے کی تاریخ کا تعین نہ کرنے اور کرشنگ شروع کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ہے۔
کہ حکومت کی جانب سے گنے کی قیمت مقرر نہ کرنے اور شوگر ملز کھولنے کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے سے شوگر ملز اپنی مرضی کے مطابق چلائی جا رہی ہیں، جبکہ گنے کی قیمت میں اضافے کے بجائے مزید کمی کی گئی ہے ۔کسانوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ حکومت کی موجودہ پالیسی سے کاشتکار متاثر ہوں گے ۔