کنڈیارو میں قومی شاہراہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
عرفان علی کا پنجاب سے تعلق، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرنشانہ بنامتوفی اپنی گاڑی میں کراچی جا رہا تھا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
کنڈیارو (نمائندہ دنیا)کنڈیارو میں قومی شاہراہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، عرفان علی کا پنجاب سے تعلق ہے ، جو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق کنڈیارو میں قومی شاہراہ پر شاہ جمال پٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔ کنڈیارو قومی شاہراہ پر اس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پر پنجاب سے کراچی جانے والی کارکے ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر رہزنوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والا عرفان علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق عرفان علی صبح سویرے کار میں پنجاب سے کراچی جا رہا تھا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقتول کی لاش کئی گھنٹے قومی شاہراہ پر پڑی رہی، بعد ازاں پولیس نے پہنچ کر اسپتال منتقل کیا۔ جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔