سی ٹی ڈی کے زیر اہتمام بڑا کھانا کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن ہیڈ کوارٹر میں سندھ پولیس میوزیم میں سی ٹی ڈی سندھ کے زیرِ اہتمام آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں شاندار عشائیے بڑا کھانا کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت سندھ پولیس کے متعدد افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ کی آمد پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی نے پرتپاک استقبال کیا۔تقریب میں آئی جی سندھ کے کارہائے نمایاں پردستاویزی فلم پیش کی گئی۔