نوزائیدہ بچوں میں پیلیا کی فوری تشخیص کیلئے جدیدآلہ متعارف
کراچی(آئی این پی )سول اسپتال کراچی میں نوزائیدہ بچوں میں پیلیا کی فوری تشخیص کیلئے جدیدآلہ ٹرانس کیوٹینیئس بلی روبینومیٹر متعارف کروادیا گیا۔
ماہرامراض اطفال پروفیسر اقبال میمن کے مطابق ٹرانس کیوٹینیئس بلی روبینومیٹر کی مدد سے چند سیکنڈ میں پیلیا کی شرح معلوم ہوسکے گی اور ساتھ ہی بچوں کا خون لیے بغیر پیلیا کا ٹیسٹ ہوسکے گا۔ماہرامراض اطفال کا بتانا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کا رزلٹ کئی گھنٹوں بعد آتا تھا، اب فوری رزلٹ دستیاب ہوگا جس سے پیلیا میں مبتلا بچوں کا فوٹو تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے ۔پروفیسر اقبال میمن نے کہا کہ جدید مشین سے والدین کا وقت اور پیسہ دونوں بچ سکے گا۔