بھتہ خوری سے متعلق 60فیصد شکایتیں جھوٹی ثابت ہوئیں

بھتہ خوری سے متعلق 60فیصد شکایتیں جھوٹی ثابت ہوئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائدمیں رواں برس بھتہ خوری کے نام پر درج ہونے والی 60 فیصد سے زائد شکایتیں تفتیش کے دوران جھوٹی ثابت ہوئیں۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کے مطابق سال 2025 میں بھتہ خوری سے متعلق مجموعی طور پر 158 شکایتیں درج کی گئیں،درج کرائی گئی شکایتوں میں سے 94 کیسز ذاتی رنجش اور کاروباری تنازع کی بنیاد پر جھوٹے نکلے ۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ بھتہ خوری کے 64 مقدمات باقاعدہ درج ہوئے ، درج مقدمات میں سے 59 کیسز حل کرلیے گئے ۔ شہر میں رواں برس پولیس مقابلوں کے دوران 5 بھتہ خور ہلاک جبکہ 53 گرفتار کیے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ شہر بھر سے بھتہ خوری کی 15 سے زائد شکایتیں موصول ہوئیں، جن میں سے بیشتر کی تحقیقات سی آئی اے انویسٹی گیشن ٹیم نے کیں اور متعدد کیسز کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں