گلشن اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد،مرد بیہوش حالت میں ملا

 گلشن اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد،مرد بیہوش حالت میں ملا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں اور ایک مرد بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے ۔پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتی شروع کردی۔ پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور پڑوسیوں سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے تمام افراد کو زہریلی شے دی گئی ہے تاہم تحقیقات کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔لاشوں کی شناخت 52سالہ ثمینہ، 22سالہ ماہا اور 19سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں