بین الاقوامی یومِ انسانی حقوق کی آگاہی کی مناسبت سے تقریب آج ہو گی
کراچی(آئی این پی)محکمہ انسانی حقوق، حکومتِ سندھ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ کے تحت پیر(آج)کو گورنمنٹ گرلز پرائمری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول کلاکوٹ، لیاری میں بین الاقوامی یومِ انسانی حقوق کی مناسبت سے آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق، راجویر سنگھ سوڈھا بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے جبکہ سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ خالد چاچڑ مہمانِ اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے ۔ڈائریکٹر انسانی حقوق سندھ، آغا فخر حسین نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس پروگرامز کے تحت منعقد ہونے والی تقریب میں طلبہ، اساتذہ، مقامی کمیونٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر تقاریر، آگاہی سیشنز اور طلبہ کی پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی، جن کا محور انسانی وقار، مساوات اور انصاف جیسے اہم موضوعات ہوں گے ۔