گورنرہاؤس میں سندھ کلچر ڈے کی تقریب
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہر قوم، ہر تہذیب اور ہر ثقافت کو اپنے دامن میں جگہ دینے والی دھرتی ہے ۔
یہ وہ سرزمین ہے جہاں لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی نے امن، محبت اور رواداری کا درس دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محمد بن قاسم کی آمد نے سندھ کو بابل اسلام بنایا اور اس خطے میں اسلام کی روشنی پھیلائی۔ انہوں نے موئن جو دڑو کو سندھ کی شاندار تہذیب کی زندہ مثال قرار دیا۔