جامعہ کراچی، بی ایس سی ایس اوربی ایس ایس ای پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ

جامعہ کراچی، بی ایس سی ایس اوربی ایس ایس ای پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ

کراچی(این این آئی)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ایوننگ پروگرام میں تعلیمی سال 2026 کے لئے شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای اوربی ایس سی ایس پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو صبح 11:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ معاشیات میں منعقدہوا۔

شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای اوربی ایس سی ایس کی 220 نشستوں کے لئے 1056 داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 782 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے والوں میں 276ایسے امیدوار بھی شامل ہیں جو25 اکتوبر2025 کو ہونے والے بی ایس فرسٹ ایئر مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں 50 یا اس سے زائدنمبرزحاصل کرکے کامیاب ہوچکے ہیں انہیں مارننگ پروگرام کاداخلہ ٹیسٹ پاس کرنے کی وجہ سے ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں۔داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 08 دسمبر2025 کو تمام امیداروں کے پورٹل پر اپ لوڈ کردیئے جائیں گئے جبکہ حتمی داخلہ فہرست10 دسمبر2025 کو جاری کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں