ٹریفک پولیس کا افسر اور اہلکار آپس میں لڑ پڑے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کا افسر اور اہلکار آپس میں لڑ پڑے ، ٹریفک سیکشن محمودآباد کے ایس او کا اپنے ماتحت پولیس اہلکار پر مبینہ تشدد، وڈیو منظر عام پر آ گئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ ویڈیو میں اہلکار نے الزام عائد کیا کہ سیکشن افسر اسے گالیاں دیتا ہے اور نوکری نہ کرنے کے طعنے دیتا ہے ۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ افسر نے اسے لاتیں ماریں اور گلے سے پکڑ کر تشدد کیا، وہ نوکری بھی کرے اور گالیاں بھی سنے ۔ دوسری جانب ٹریفک سیکشن کے ایس او نے دعویٰ کیا کہ ماتحت اہلکار نے بھی ان پر ہاتھ اٹھایا ہے ۔