موجودہ نظامِ تعلیم نے قوم کابیڑا غرق کردیا، جے یوآئی رہنما
سکھر (بیورو رپورٹ)جمعیت علمائاسلام (ف) سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ موجودہ نظامِ تعلیم نے قوم کا بیڑا غرق کر دیا۔۔۔
اقتدار میں بیٹھے لوگ صرف پیسے کے پجاری ہیں، انہیں آخرت کی فکر نہیں، یہ طبقہ خود بڑے بڑے اداروں سے پڑھا ہوا ہے ، جو اعلیٰ ڈگریوں کے حامل حکمران ہیں، جنہوں نے ملک اور صوبے کو برباد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا جائے تو مستقبل کے معمار منشیات کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں۔کم عمر بچے آئس، کوکین، شراب، چرس اور سگریٹ جیسے نشوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اور اس تباہی کے اصل ذمہ دار حکمران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنوعاقل میں تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ تعلیم میں جان بوجھ کر طبقاتی نظام اور تفریق پیدا کی گئی۔ غریب کے بچوں کے لیے الگ تعلیمی ادارے ہیں، امیروں کے بچوں کے لیے الگ۔ حکمرانوں نے تفریق پیدا کی۔