کراچی بار ایسوسی ایشن کی انتخابات کیلئے 23دسمبر کی تاریخ تجویز

کراچی بار ایسوسی ایشن کی انتخابات کیلئے 23دسمبر کی تاریخ تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات میں انتخابات کیلئے 23 دسمبر کی نئی تاریخ کی تجویز دیدی۔۔۔

 چیف الیکشن کمشنر نعیم میمن کی طبیعت کی خرابی کے باعث ملتوی ہونے والے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں کراچی بار کا وفد اور امیدواروں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وکلا سے انتخابات کیلئے نئی تاریخ سے متعلق تجویز طلب کی۔کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ کے مطابق کراچی بار اور امیدواران نے ابتدائی طور پر 3 تاریخیں دی جن میں 20,22 اور 23 دسمبر کی تاریخیں شامل تھیں تاہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کوئی ایک تاریخ متفقہ طور پر تجویز کرنے کی ہدایت کی جس پر وکلا نے 23 دسمبر کی تاریخ باضابطہ طور پر تجویز کی۔ کراچی بار کے صدر کے مطابق چیف جسٹس نے یقین دلایا ہے کہ جلد سے جلد کمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم جلد سے جلد الیکشن چاہتے ہیں، جمہوری عمل ہونا چاہیے ،کوئی بھی امیدوار جیتے لیکن جمہوریت کی جیت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں