میرا برانڈ پاکستان کے عنوان سے نمائش 3جنوری سے شروع ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میرا برانڈ پاکستان کے عنوان سے منفرد نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں 3,4 جنوری 2026 کو منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے فروغ کے ساتھ ہنرمند اور تخلیقی خواتین کو باوقار کاروباری مواقع فراہم کرنا ہے۔۔۔
نمائش کے تحت خصوصی طور پر خدیجہ الکبری بزنس حب قائم کیا جا رہا ہے جہاں خواتین کاروباری شخصیات اور گھریلو صنعت سے وابستہ ہنرمند خواتین اپنی تیار کردہ مصنوعات عوام کے سامنے پیش کریں گی۔ نمائش میں دیدہ زیب ملبوسات، عبایا، جیولری، ہربل اور آرگینک مصنوعات، گھریلو اشیاء، فوڈ اسٹالز سمیت متنوع اور معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے کہاکہ یہ نمائش خواتین کی معاشی خودمختاری، تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار اور مقامی صنعت کے فروغ کی عملی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا برانڈ دراصل خواتین کے ہنر کو قومی سطح پر متعارف کروانے اور خود انحصاری کی جانب مؤثر قدم ہے ۔