پانی بحران سنگین، میئر کے بیانات عوام کی توہین ہیں ،احمد ندیم

 پانی بحران سنگین، میئر کے بیانات عوام کی توہین ہیں ،احمد ندیم

کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے میئر مرتضی وہاب کی جانب سے نجی چینل پر دیے گئے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔۔۔

 جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ کراچی کے 92 فیصد لوگ پانی خرید کر نہیں پیتے بلکہ عوام کے گھروں تک پانی پہنچتا ہے ۔ احمد ندیم اعوان نے کہا کہ یہ بیان سراسر غلط بیانی اور زمینی حقائق کے برعکس ہے ۔میئر کے بیانات عوام کی توہین ہیں، مرتضی وہاب جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں، کیونکہ ان کے دعوں کو جھٹلانے کے لیے یہی حقیقت کافی ہے کہ خود ان کی جماعت کے چیئرمین کے گھر میں بھی لائن سے پانی دستیاب نہیں اور وہ بھی خرید کر پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جب حکمران خود بنیادی سہولت سے محروم ہوں تو اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عام شہری کن اذیت ناک حالات اور شدید مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں