حکومتی وزیر کا حجاب پر حملہ انتہا پسندانہ ہندو ذہنیت کا ترجمان ،عائشہ رضوان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ رضوان نے بھارت میں مسلم خاتون کے نقاب کھینچے جانے کے شرمناک واقعہ پر اپنے بیان میں کہا کہ۔۔۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ملک بھارت میں ایک حکومتی وزیر کی اس غیر اخلاقی حرکت نے بھارت میں شخصی آزادی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت جب حجاب کو پوری دنیا میں مسلم عورت کی باوقار شناخت کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے ، ایک حکومتی وزیر کا حجاب پر حملہ انتہا پسندانہ ہندو ذہنیت کا ترجمان ہے ۔بھارتی وزیر نے سر عام مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچ کر اخلاقی پستگی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔یہ واقعہ بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ آئے روز ہونے والے شرمناک سلوک کا مظاہرہ ہے ۔