سہراب گوٹھ سے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور کاسمیٹکس اشیاء بر آمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے الآصف سکوائر سہراب گوٹھ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور کاسمیٹکس اشیاء بر آمد کرلیں۔۔۔
برآمد کیے گئے سگریٹ اور کاسمیٹکس کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برآمد شدہ اشیاء کو 3 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔