منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان گرفتار

 منشیات فروشی میں ملوث  3ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 ترجمان ملیر پولیس کے مطابق قائدآباد پولیس نے لانڈھی انڈسٹریل ایریا ٹریفک پولیس چوکی قریب سے 3 ملزمان نوید عالم ، ناصر خان اور سردار علی کوگرفتار کر کے ملزمان کے دو ہزار 545 گرام چرس برآمد کر لی ۔گرفتار ملزمان مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے ۔ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں