فٹبال اسٹیڈیم کی زیرتعمیر دیوارگرنے سے 3افراد زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیرسموگوٹھ کے قریب فٹبال اسٹیڈیم کی زیرتعمیر دیوارگرگئی جس کے ملبے تلے دب کر3 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے ملیرسموگوٹھ کے قریب فٹبال اسٹیڈیم کی زیرتعمیر دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر3 افراد سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر پہلے سول ٹراما سینٹر اور بعدازاں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ۔