عدالت نے نثار پنہور اور انور ترین سے متعلق درخواستیں نمٹادیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سچل کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے رہنما اور سابق ایم این اے نثار پنہور اور انور ترین کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستیں پولیس رپورٹ کے بعد نمٹا دیں۔۔۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سچل کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے رہنما اور سابق ایم این اے نثار پنہور اور انور ترین کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستیں پولیس رپورٹ کے بعد نمٹا دیں۔ سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں شہری گھر واپس آچکے ہیں اور اب کسی قسم کی گمشدگی کا معاملہ درپیش نہیں رہا۔