محکمہ ایکسائزکی کارروائی 12 کروڑ کی چرس برآمد
کراچی(آئی این پی)محکمہ ایکسائزسندھ ضلع شرقی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 142.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
ترجمان محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق برآمد منشیات نادرن بائی پاس کے قریب ایک احاطے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ برآمد کردہ منشیات کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کامیاب کارروائی پر نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔