گہر اعظمی کے شعری مجموعے کی تقریبِ رونمائی

 گہر اعظمی کے شعری  مجموعے کی تقریبِ رونمائی

کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام معروف شاعر گہر اعظمی کے شعری مجموعے ’’آئینہ تمثال‘‘ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں کی گئی۔

تقریب کی صدارت معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کی جبکہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی۔تقریب میں سہیل شفیق، رضوان صدیقی، اختر سعیدی، تاجدار عادل، شاعر علی شاعر اور اویس ادیب انصاری نے خیال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ گہر اعظمی جیسے لوگ امید کی کرن ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں