ٹرائل کورٹ کافیصلہ معطل ، سابق ڈائریکٹر کے الیکٹرک کیخلاف حکمِ امتناع بحال

ٹرائل کورٹ کافیصلہ معطل ، سابق ڈائریکٹر کے الیکٹرک کیخلاف حکمِ امتناع بحال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کے الیکٹرک کے سابق بورڈ ممبر اسد علی شاہ کو کے الیکٹرک کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف کے الیکٹرک کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے موقف دیا تھا کہ سابق بورڈ ممبر کی مہم کمپنی کی ساکھ اور رازداری کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت نے کے الیکٹرک کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کا 2 دسمبر کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے اسد علی شاہ کو کے الیکٹرک کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔ عدالت نے سابق ڈائریکٹر اسد علی شاہ کیخلاف حکمِ امتناع بحال کردیا۔ عدالت نے اسد علیشاہ کو سوشل میڈیا اور ای میلز کے ذریعے ہراساں کرنے سے رکنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مدعا علیہ کمپنی کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے کوئی میڈیا پیج نہیں بنا سکیں گے ۔ عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے تحت ٹرائل کورٹ کا حکم اگلی سماعت تک معطل کیا ہے ۔ عدالت نے فریقین کو اگلی سماعت پر اعتراضات اور مزید دلائل طلب کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں