عالمی کتب میلہ جاری ،تیسرے روز بھی لاکھوں افراد کی شرکت
کراچی (این این آئی)پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہ کراچی ورلڈ بک فیئر کے تیسرے روز کتابوں سے محبت کرنے ولوں کی بڑی تعداد بک فیئرمیں پہنچ گئی۔
ایک محتاط اندازہ کے مطابق کراچی ورلڈ بک فیئر میں گزشتہ روز 2سوسے زائد اسکولز و کالجزکے طلباسمیت 3لاکھ سے زائد شہریوں نے دورہ کیا۔ بک فیئر کے اسٹال پر بچوں کی کہانیاں ، ناول اور تاریخی کتب پر شہریوں کا زیادہ رش نظر آیا جبکہ سائنس فکشن ، معلومات عامہ اوردیگر کتب بھی خریدی گئیں۔ ورلڈ بک فیئر میں گذشتہ وفاقی وزیرتعلیم و تربیت خالد مقبول صدیقی کے علاوہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، ایم این اے احمد سلیم صدیقی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈاکٹر کامران جہانگیر ، ریجنل ڈائریکٹر فیاض، ادیبہ فاطمہ حسن سمیت ادبی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات نے دورہ کیا۔ورلڈ بک فیئر 22دسمبر بروز پیر تک جاری رہے گا۔