نادرا کے دو رجسٹریشن سینٹرز میں کل سے شام کی شفٹ کا آغاز

نادرا کے دو رجسٹریشن سینٹرز میں  کل سے شام کی شفٹ کا آغاز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی بھرپور سہولت کے لیے شاہراہ قائدین اور ملیر میں رجسٹریشن سینٹر میں خدمات کا آغاز کیا ہے۔۔۔

 جبکہ نادرا رجسٹریشن سینٹر شاہراہِ قائدین میں پیر (کل)سے شام کی شفٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے ۔نادرا رجسٹریشن سینٹر میں صبح 8:00 سے شام 3:00 بجے تک شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی گی ۔ دوسری شفٹ میں دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کو خدمات جاری رہیں گی۔اس کے علاوہ نادرا رجسٹریشن سنٹر ملیر میں بھی پیر (کل)سے شام کی شفٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے ۔رجسٹریشن سینٹر میں شہریوں کیلئے شناختی دستاویزات کی تمام خدمات تک رسائی اب زیادہ آسان ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں