اورَل نیکوٹین پاؤچز میں کیمیاوی طور پر تیارفلیورڈ امتزاج بے نقاب
کراچی (سٹی ڈیسک) دنیا بھر میں اورَل نیکوٹین پاؤچز کی فروخت میں مسلسل اضافے کے پیش نظر، پاکستان میں ہونے والی نئی تحقیق نے کیمیاوی طور پر تیار کردہ مینتھول، پھلوں اور دیگر فلیورڈ امتزاج کی ایک وسیع رینج کو بے نقاب کیا ہے۔۔۔
جو مصنوعات کی کشش بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔یہ تجزیہ، جو کراچی میں فروخت ہونے والی Velo کی مصنوعات پر مرکوز تھا، انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ٹوبیکو کنٹرول جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ اور پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے کیا، اور یہ تحقیقی مقالہ پیئر ریویوڈ جرنل ٹوبیکو کنٹرول میں شائع ہوا۔تحقیق کے شریک مصنف، کیون ویلڈنگ نے کہا کہ تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات پر ہونے والی موجودہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ فلیورز صارفین کی دلچسپی بڑھاتے ہیں اور نوجوانوں میں ان مصنوعات کو پہلی مرتبہ آزمانے کی ترغیب پیدا کر سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں محققین نے 2022 کے دوران کراچی سے Velo کے دس مختلف اقسام کے اورَل نیکوٹین پاؤچز حاصل کیے ۔