گھوٹکی:ایکسائز پولیس کی کارروائی میں 80کلو بھنگ برآمد
بائی پاس پرگاڑی کی تلاشی کے دوران ملی، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
گھوٹکی (نمائندہ امت) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ گھوٹکی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 80 کلوگرام بھنگ برآمد کر لی۔ ایکسائز پولیس گھوٹکی سرکل کے انسپکٹر محمد رفیق مہر کی سربراہی میں ٹیم نے گھوٹکی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک سوزوکی ڈالے کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑی سے 80کلوگرام بھنگ برآمد ہوئی۔
ایکسائز پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 02/2025 درج کر لیا، تاہم یہ نہیں بتایا کہ کہ منشیات کہاں سے لائی گئی اور کہاں لے جائی جا رہی تھی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ انسپکٹر محمد رفیق مہر کے مطابق منشیات کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔